قصور کے بعد ایک اور دل دہلا دینے والی کہانی سامنے آگئی ، اپنے ہی چچا نے 12 سالہ لڑکی پر ظلم کا پہاڑ گرادیا
اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) قصور میں بچوں سے جنسی زیادتیوں کاویڈیو سکینڈل کے سامنے آنے کے بعداوکاڑہ میں بھی ایک دل دہلادینے والی کہانی سامنے آگئی ، سگے چاچا نے 12سالہ لڑکی کواپنے ہی گھر میں قید کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دیپالپور میں حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاﺅں قلعہ سونداسنگھ میں نعمت نامی شخص نے اپنے بھائی کی بیٹی ’ر‘ کو محض اس وجہ سے اغواءکرکے اپنے گھر میں قید کرلیاکہ وہ اپنی بھتیجی کا اپنے بیٹے سے نکاح کرناچاہتا ہے اور لڑکے کی عمر بھی محض 13سے 14سال ہے ۔
مقامی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ پولیس بھی ابتدائی پوچھ گچھ کرچکی ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں لائی اور نہ ہی اس ضمن میں کسی قسم کی کاغذی کارروائی کی جبکہ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماءاور سابق نائب ناظم نے ملزم کو معاملات آپس میں طے کرنے کے لیے دودن کی مہلت دی لیکن لڑکی کے والدین غریب ہونے کی وجہ سے بااثر بھائی کے آگے ہاتھ نہیں اٹھاسکتے ۔
قانونی ماہرین کاکہناتھاکہ پولیس کو کارروائی پس پشت ڈالنے کی بجائے لڑکی کے اغواءکے الزام میں قانونی کارروائی عمل میں لانی چاہیے تھی ۔