پاناما پیپرز کا مسئلہ عمران خان نے ڈراما بنایا ہوا ہے:مولانا فضل الرحمان
راجن پور(مانیٹڑنگ ڈیسک) سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز کا مسئلہ عمران خان نے صرف ڈراما بنایا ہوا ہے۔
14سال کاعرصہ کام کرکے گزرا،مطمئن ہوں:ڈاکٹر عشرت العباد
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نواز شریف سے شکوہ ہے، نااہل لوگوں کوخیبرپختونخوا کی حکومت چلانے کیلیے 3 سال کی مہلت کیوں دی گئی۔پاناما پیپرز کا فیصلہ صرف عدالت میں ہونا ہے،عمران خان نے اسے ڈراما بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے استعفے کی بات کرنے والوں نے خود استعفے دے کر واپس لے لئے ہیں۔