گٹکے پر پابندی، چیف سیکرٹری سے جواب طلب

گٹکے پر پابندی، چیف سیکرٹری سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے گٹکے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیاہے ۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے صوبے بھر میں گٹکے پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گذارراشدخان نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت گٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی لگا چکی ہے ۔ پابندی کے باوجود صوبے بھر میں گٹکے کی تیاری اور فروخت جاری ہے ۔ گٹکا کینسر اور کئی دیگر موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔