آج پی پی 23کے ضمنی الیکشن کے موقع پر تحصیل لاوہ،تلہ گنگ میں عام تعطیل ہوگی

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر چکوال نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں آج منگل کو حلقہ پی پی 23کے ضمنی الیکشن کے انعقاد کے موقع پر تحصیل لاوہ سمیت تحصیل تلہ گنگ پی پی23میں عام چھٹی کا اعلان کر دیا جس کا مقصد صرف اور صرف حلقہ پی پی23کے ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے سہولت فراہم کرنا اور سرکاری ملازمین کو حق رائے دہی کا حق دیناہے۔ ڈسٹرکٹ جیل جہلم اور سب جیل چکوال سے قیدیوں اور حوالاتیوں کی ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت سول کورٹس اور تحصیل تلہ گنگ، لاوہ، کلرکہار اور چوآسیدن شاہ میں پیشی کے لئے آمد کو روک دیا گیا ہے اور تمام پولیس ملازمین کو حلقہ پی پی23میں ضمنی الیکشن کے انعقاد کے لئے ڈیوئی پر تعینات کر دیا گیا ہے اب قیدیوں اور حوالاتیوں کو بدھ کے روزڈسٹرکٹ جیل جہلم اور سب جیل چکوال سے مرکزی بخشی خانہ لایا جائے ۔