صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے پہلے سروے کیا جائے:ملا عبدالرحمان


ٹانک(نمائندہ خصوصی) صحت انصاف کارڈ کے اجراء سے پہلے سروے کیا جائے بند کمر ہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیٹا پر کارڈ دینا سمجھ سے بالا تر ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل نائب ناظم ملا عبد الرحمن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے لئے طریقہ کا ر میں تبدیلی جبکہ کارڈ کے اجرا ء سے پہلے علاقہ میں سروے کا اہتمام کیاجائے تا کہ انصاف کارڈ مستحق افراد کو مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ایک طرف انصاف کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے تو دوسری جانب چند سال قبل ہونے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے میں من پسند افراد کونوازا گیا ۔ صحت انصاف کارڈ کا اجراء کرنا غریب عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے صحت انصاف کارڈ پالیسی کو تبدیل نہ کیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔