نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان کی علامت ہے :ابو وابد ہزاروی


ہری پو ر(نامہ نگار)نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان کی علامت ہے ،یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا جب تک اس ملک میں حکمران اسلامی طرز حکومت اختیار نہیں کر تے اس وقت تک ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا ہم نے انگر یزوں سے تو آزادی حاصل کر لی لیکن انگریز وں کے ایجنٹ آج ہم پر مسلط ہیں جو اغیار کے ہی ایجنڈے کو پروان چڑ ھا نے میں مصروف ہیں ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا لبر ل ازم کے نام پر نہیں اس لئے حکمران ہوش کے نا خن لیں ،پوری قوم کو نظریہ پاکستان کے تحفظ اور عملی نفاذ کیلئے اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اور دینی قوتوں کا ساتھ دینا ہوگا ،کشمیر ہماری شہ رگ ہے کا بیان قائد اعظم محمد علی جناح نے دیا اوراس شہ رگ کی آزادی کیلئے آواز بلند کر نے پر حافظ محمد سعید اور ان کے رفقائے کا ر کو قید و بند کی صعوبتوں میں ڈال دیا گیا ہے جس کی پور ی قوم مذمت کرتی ہے ،اسلام کے نام پر حاصل ہونیوالے ملک میں اسلام کے نام لیو اؤں پر عرصہ حیا ت تنگ کیا جا رہا ہے ،ممتاز قادری کو عاشق رسول ﷺ ہو نے کی پاداش میں تختہ دا رپر چڑ ھا یا گیا ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز جماعت الدعوۃ کے زیر اہتما م حر مت رسول اور 23مارچ نظر یہ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ آل پا رٹیز کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کیا اس موقع پر جماعت الد عوۃ کے ڈویژنل رہنماء ابو ولید ہزار وی ،ملک احسان ،ملک عمیر ،ملک اسماعیل کے علاوہ JUPکے رہنماء مفتی اظہر محمود ہزاروی ،ATAکے جنرل سیکر ٹری حاجی فر حت نواز ،قاری احسن قریشی ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما ء حافظ عبدالوحید ،سید حامد شاہ ،مو لا نا غلام مجتبی ،قاضی گل رحمان ،شاہد محمود گو ہر ،راجہ شمیم ،مفتی ہارون شامی ،قاری یوسف و دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہاکہ اس وقت دہشتگردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے جس کے باعث ہمارا سکون تبا ہ و بر باد ہو چکا ہے لیکن نا کام خارجہ و داخلہ پالیسیوں کے باعث آج دہشتگردی کا عفریت ہمارے سامنے ہے پاکستان کو بھی شام عراق اور فلسطین بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں،حکمرانوں نے اسلام کی تا بعداری کے بجائے اغیار کی تا بعداری شروع کر رکھی ہے ان کے اشاروں پر تعلیم ،داخلہ خارجہ پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں اسلام کے نام لیواؤں کو جان بو جھ کر تنگ کیا جا رہا ہے ،مساجد و مدارس پر پابندی لگا ئی جا رہی ہے ،قوم کی بیٹی عافیہ صدیقہ کو رہا کر وانے کے بجائے حکمرانوں نے محب وطن حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کو ہی قید کر لیا ہے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہمارے ملک کو ترقی کر تا نہیں دیکھ سکتے سی پیک جیسے عظیم منصوبہ کو سبو تا ژ کر نے کیلئے دہشتگردی کی نئی لہر شروع کر دی گئی ہے جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیلی موسا د شامل ہیں جبکہ اسلام کے نام پر جعلی مسلمان دہشتگردی کر رہے ہیں جس میں بے گنا ہوں کے خون سے ہو لی کھیلی جا رہی ہے ،پاکستان کا مطلب آدھا نہیں پورا کلمہ ہے ہمیں اللہ اوراس کے رسول کے احکامات پر عمل کر نا ہو گا ،حکمرانوں کو اغیار کے اشاروں کے بجائے قرآن و سنت سے رہنمائی لینی ہو گی اسی میں ہماری اور اس ملک کی بقاء ہے ،اس موقع پر ممتاز کشمیر ی خاتون رہنماء آسیہ اندرابی کا پیغام بھی سنا یا گیا جس میں ا نہوں نے حافظ محمد سعید کی گرفتاری کی پر زور مذمت کر تے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا