الپوری ،شوہر بیوی کی ناچاقی نے 4 ماہ کے بچے کی جان لے لی


الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے علاقہ گڈوسر پیتاؤ ڈھیری میں گھریلو ناچاقی کے وجہ سے چار ماہ کا معصوم بچہ کاشف اللہ جان سے ہاتھ دھو بھیٹا،باچا نثار نامی شخص نے اپنے بیوی کے ساتھ جھگڑا کرکے بچے کوگھر میں اکیلا چھوڑ کردونوں گھر سے چلیں گئے۔مقامی پولیس کو دی گئی بیان کے مطابق باچا نثار نامی شخص نے اپنی بیوی کیساتھ جھگڑا کیا جس کے بعد وہ گھر سے چلیں گئے اور پوری رات رشتہ داروں کے ہاں گزاراجبکہ باچا نثار نامی شخص نے یہ سوچا کہ بیوی بچے کیساتھب گھر پر موجود ہیں۔ باچا نثار کے بیوی مسماۃ جمینہ نے بھی جھگڑے کے بعد پوری رات گھر سے باہر رشتہ داروں کے گھر گزاری ،اور خیال یہ تھا کہ گھر پر خاوند بچے کے ساتھ ہے ،پوری رات گزارنے کے بعد جب گھر واپس آئے تو بچے کو مردہ حالت میں پایاگیا،تھانہ الپوری پولیس نے علاقہ گڈوسر کے رہائشی مسماۃ جمینہ اور اس کے خاوند باچانثار کے خلاف انکوائرئی174 کے تحت دونوں کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔۔