پی ٹی آئی کیخلاف تمام پروپیگنڈے ناکامی کا شکار ہوں گے :یاسین خان خلیل


پشاور ( سٹاف رپورٹر ) تمام اداروں جس میں تعلیم ،صحت ،لوکل گورنمنٹ سرفہرست ہے کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں اور کاموں پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے یہ باتیں رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے ابدرہ روڈ یونیورسٹی ٹاؤن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر مجاہد علی ،ٹاؤن ممبر آصف بنگش ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی مکمل کردی گئی ہے کلاس روم کی معیاری میں تبدیلی ہوچکی ہے انہوں مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اور رہنماؤں کیخلاف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں جو کہ ناکامی کا شکار ہوں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریگی ۔