پی ٹی آئی کے کارکنوں کا خرچ شدہ فنڈز کی تحقیقات اور احتساب کا مطالبہ


کرک(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں نے اپنے پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے کے چار سالہ کارکردگی ترقیاتی منصوبوں اور خرچ شدہ فنڈز کی تحقیقات اور احتساب کا مطالبہ کر دیا، 26 مارچ کو بنی گالہ میں قائد تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کا ایک اہم اجلاس حجرہ ظفر حیات مغل میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں الطاف قادر، ہدایت اللہ، عاشق منیر، ظفر حیات، حبیب حسین اور دیگر کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 مارچ صبح نو بجے بروز اتوار بمقام میٹھا خیل اڈہ میں تمام سینئرو جونیئر ورکرز جمع ہونگے اور 10 بجے بنی گالہ روانہ ہونگے، اور10 بجے بنی گالہ روانہ ہونگے، آخر میں اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی ،جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع کرک کے موجودہ ایم پی ایز اور ایم این اے کی چار سالہ کارکردگی سے وفاداری پر شدید عدم اطمینان اور پارٹی ورکروں کا ان سے مکمل لا تعلقی کا اعلان، پاکستان تحریک انصاف ضلع کرک کے موجودہ ایم پی ایز اور ایم این اے کی چار سالہ کارکردگی منصوبوں، سکیموں اور خرچ شدہ فنڈز کی تحقیقات اور ان کا کڑا احتساب، ضلع کرک میں پی ٹی آئی کے نام پر دھوکے سے بنائی گئی نام و نہاد ضلعی حکومت میں ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے، رائیلٹی فنڈز سے میگا پراجیکٹ کا اجراء صوبائی سطح پر کمیٹی کا قیام اور اس کمیٹی کی نگرانی میں نا مکمل منصوبوں کی تکمیل، پاکستان تحریک انصاف ضلع کرک کے موجودہ ایم پی ایز اور ایم این اے نے ضلع کرک میں پاکستان تحریک انصاف کا چہرہ مسخ کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی ساکھ کو بحالی کیلئے عمران خان کو ضلع کرک کے دورے کی دعوت، ضلع کرک میں رائلٹی کی رقیم کو پی ٹی آئی کے جن موجودہ ایم پی ایز اور ایم این اے اور بیوروکریٹس نے ہڑپ کیا ہے، ان کو نشان عبرت بنا یا جائے، تمام ورکروں نے پی ٹی آئی ضلع کرک کے ورکروں کی حیثیت سے مذ کورہ بالا قرار داد سے مکمل اتفاق کیا ہے اور قائد تحریک انصاف عمران خان سے اس پر مکمل عمل در آمد کی پُر زور اپیل کی ہے۔ آخر میں اسلام آباد ، پشاور ، راولپنڈی، کوہاٹ میں مکین پی ٹی آئی کرک کے کارکنوں نے 26 مارچ اجلاس میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔