اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع کرانیکی آخری تاریخ 25مارچ ہے،ڈائریکٹر ایڈمشن

اسلام آباد(سٹاف رپورٹ) "علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے پروگرامز کے داخلوں میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں ٗ بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25۔مارچ مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں ۔ڈائریکٹر ایڈمشن نے بطور خاص جڑواں شہروں )راولپنڈی /اسلام آباد(کے مختلف علاقوں سے سیکٹر H-8میں واقع اوپن یونیورسٹی آکر داخلہ جمع کرانے والے امیدوراوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلے میں موجود الائیڈ بینک ٗ مسلم کمرشل بینک ٗ بینک الفلاح ٗ فرسٹ ویمن بینک کی تمام برانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی نامزد برانچ میں داخلہ فیس مع داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی آنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ اس طرح انہیں کیمپس کے بینکوں میں موجود رش سے بچنے میں بھی بہت معاونت ملے گی۔ اسی طرح ملک بھر میں بھی درج بالا تمام بینک داخلہ فارم اور مقررہ فیس وصول کررہے ہیں۔