کراچی ،فیصل بینک نے ’ہوم اسٹائلز‘ کولانچ کردیا

ء کے مشہور و معروف برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے فیصل بینک ہوم اسٹائلز کے اجرا کا اعلان کیا ہے تاکہ گھرکا سامان اور فرنیچر قسطوں پر فراہم کیے جا سکیں۔فیصل بینک HomeStyles کا پرسنل انسٹالمنٹ لون(PIL) پراڈکٹ کے تحت اجرا کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی طور پر صارفین کیلئے بنایا گیا پروگرام ہے جس کے تحت اہل صارفین کے پاس صف اول کے برانڈز کی فہرست میں سے گھریلو اشیاء کا انتخاب کرنے اور اسے خریدنے کا اختیار ہو گا۔ منتخب کردہ اشیاء کو PIL کے ذریعے پرکشش اور مناسب قرض پر فنانس کیا جائے گا اور ادا کی گئی رقم اشیاء کی فراہمی پر براہ راست ہمارے پارٹنر کو دے دی جائے گی۔FBL HomeStyles کے پارٹنر برانڈز میں اس شعبے کے بہترین برانڈز شامل ہیں جو الیکٹرانک اور کچن کی اشیاء، گھر کے اندر تنصیب کی اشیاء، فرنیچر اور گھر کی تزئین و آرائش کی اشیاء کی وسیع رینج فراہم کر رہے ہیں تاکہ گھر کی آرائش اور سجاوٹ میں صارفین کی مدد کی جا سکے۔