ظالم رشوت خور پولیس ملازم کو کسی صورت برداشت نہیں،ڈی پی او جہلم

جہلم (نامہ نگار) ظالم رشوت خور پولیس ملازم کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا جرائم کی روک تھام کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے کیسوں میں انصاف مہیا کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے پولیس کے پاس بعض لوگ من گھرٹ کہانیاں بنا کر آتے ہیں ان کی وجہ سے حقدار بھی نظر انداز ہو جاتے ہیں ان خیالات کااظہار ڈی پی او جہلم عبد الغفار قیصرانی نے صحافیوں کے وفد میاں محمد ساجد ، محمد ریاض گوندل ، حافظ امتیاز بیگ اور رانا نوید الحسن سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سود خوروں کے خلاف گھیرہ تنگ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں سود خور مختلف معائدوں کے ذریعے مکروہ دھندا کر رہے ہیں چوروں ، ڈکیتوں ، قاتلوں کے ساتھ ساتھ لڑائی جھگڑے کے کیس میں انصاف مہیا کرنا بہت ضروری ہے ضلع بھر کی عوام نے ڈی پی او سے توقعات وابسطہ کررکھی ہوئی ہے میں کوشش کروں گا کہ عوام کو گھر بیٹھے تحفظ فراہم کرو ٹاؤٹ مافیا معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی ہے ان کے خلاف بھی جلد کاروائی شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پولیس ملازم جو دن رات گھر والوں سے دور ہر وقت فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہتے ہیں ان کے مسائل کا حل بھی میری ترجیح ہے فورس کے مسائل میرٹ پر حل کیے جائے گئے ان کے جائز محکمانہ ضروریات بغیر مانگے ملنی چاہیے سفارش کرنا بری بات نہیں لیکن برے کاساتھ دینا بری بات ہے ۔ میڈیا ہماری آنکھیں ہیں میڈیا کے ذریعے لوگوں کے مسائل ہم تک پہنچتے ہیں اور ہماری کارکردگی لوگ دیکھتے ہیں پولیس تشدد و ہلاکت کیس کی انکوائری ہو رہی ہے قصور وار سزا سے نہیں بچے گا۔

Back to Conve