جہلم،کوٹلی اللہ یار سے 3ہینڈ گرنیڈ برآمد،عوام میں خوف و ہراس

جہلم (نامہ نگار)جہلم کوٹلی اللہ یار کے قریب سے تین ہینڈ گرنیڈ برآمد ہینڈ گرنیڈ شاپر میں ڈال کر پھینکے گئے تھے علاقہ میں خوف وہراس پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضہ میں لے کر ناکارہ بنا دیئے جہلم کے تما م داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام جہلم کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں کوٹلی اللہ یار کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ ان کی نظر شاپر پر پڑی جب شاپر کو اٹھا کر پھینکنے کی کوشش کی تو اس میں دیکھا تین ہینڈ گرنیڈ ہیں جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو فوری اطلاع کی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ہینڈ گرنیڈ وں کو قبضہ میں لے کر ناکارہ بنا دیا علاقہ میں سخت خوف وہراس پھیل گیا پولیس اور حساس اداروں نے جہلم اور علاقہ کے تمام داخلی وخارجی راستوں کی مکمل ناکہ بندی کر کے ہینڈ گرنیڈ پھیکنے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے