4روزہ اوپن گالف چیمپئین شپ آج سے شروع ہوگی

کراچی (پ ر)ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب شیورون پاکستان کے اشتراک سے 4روزہ اوپن گالف چیمپئین شپ 21مارچ 2017سے 24مارچ 2017کے مابین منعقد کررہا ہے۔ قومی سطح کے اس گالف ٹورنامنٹ میں ملک کے طول و عرض سے ٹاپ پروفیشنل حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں1.8ملین کے نقد انعامات بہترین پروفیشنل گالفرز میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ بات سیکریٹری ڈی ایچ اے گالف کلبھ بریگیڈیر (ر) طارق رفیق نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ شیورون پاکستان کے زیر اہتمام اس ٹورنامنٹ میں ملک کے مایہ ناز اور بہترین گالفرز اپنے ہنر اوربہترین صلاحیتوں کا بھرپور مظاہر ہ کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب کے نو تزئین شدہ سرسبز گالف کورس پہ کھیلا جائے گاجو اٹھارہ ہولز، پار72 لے آوٹ پہ مبنی ہے۔