شانگلہ کا رہائشی شیرعلی 21سال بعد اچانک گھر پہنچ گیا


الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے علاقے دونئی کروڑہ کے رہائشی شیرعلی ایکس سال بعد اچانک گھر پہنچ گیا،علاقے میں جشن کا ماحول ۔پاک فوج کے اپریشن ردالفسادکے تحت کارروائی کے دوران سکورٹی فورسز نے فیصل آباد میں گرفتارکئے جانے والا شیر علی کو شانگلہ پہنچایا گیا ،عوامی ،سماجی حلقوں کا فورسز کو زبردست خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے علاقے دونئی سے تعلق رکھنے والے شیرعلی ایکس سال بعد گھر پہنچ گیا ۔ملک میں جاری اپریشن ردالفساد کے کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے شیر علی ولد شمس الدین سکنہ دونئی کروڑہ کے ہاتھوں ملا ،فورسز کو شک پڑا اور تحقیقات کے کیلئے گھر والوں سے رابطہ کیا اور انہیں پتہ چلا کہ گرفتار شخص کا تعلق شانگلہ ستے ہے ،اپریشن کی وجہ سے شیر علی کا ٹھکانہ معلوم ہوا ،شیرعلی گزشتہ روز شانگلہ پہنچے موصوف اپنے چار بھائیوں اور دو بہنوں میں سب سے بڑا تھا۔