فاٹا میں 5لا کھ بچے سکولوں سے باہر ہیں،نظام لدین خان


باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) فاٹا میں 5لا کھ بچے سکولوں سے باہر ہیں نظام الدین خان ہمیں مستقبل میں نے نسل کو تعلیم سے آ راستہ کرناہوگا علم کے بغیرتعمیرو ترقی کا خواب صرف خواب رہیگا ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ فاٹا کے کواڈینیڑ نظام الدین خان نے یوسف چلڈرن اکیڈمی باجوڑ میں تقریب یوم والدین سے خطاب میں کیا انہونے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں نئے تعلیمی اداروں پر پابندی اور اساتذہ کیلئے بھرتیوں پر پابندیوں کیوجہ سے شرح خواندگی حد درجہ تک گر چکی ہے جس سے فاٹا کے تعلیمی صورتحال پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں ایک سکول میں آٹھ سو بچے اور تین اساتذہ پوری دنیا کیلئے لم حہ فکریہ ہے تقریب سے ماہر تعلیم اے ڈی آئی نو رحمید ،اسسٹنٹ پروفیسر سالم جان، پرنسپل دیا پبلک سکول جاوید تندر ،سید صدیق اکبر ،ملنگ جان،پرنسپل اصغر یوسف،امجد یوسف، پروفیسر امین الحق ،اختیار گل و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔