امید ہے کہ شرجیل میمن کیساتھ انصاف ہوگا ،رحمن ملک


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے شرجیل میمن کے وطن واپسی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا بہادری سے مقابلہ کریں گے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا کہ شرجیل میمن ثابت کریں گے کہ اسکے خلاف الزامات جھوٹ و سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ شرجیل میمن کے واپسی نے ثابت کردیا کہ جیالا کبھی نہیں ڈرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کی وطن واپسی سے پروپیگنڈہ فیکٹری کو شکست ہوئی ہے۔امید ہے کہ شرجیل میمن کیساتھ انصاف ہوگا اور الزامات کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتقامی سیاست کے خلاف ہے اور ملک میں انتقامی سیاست نہیں کرنے دیگی ۔