شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس،ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت5.6 مرکز کوہ ہندوکش افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ بتایا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کے درمیانی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔