گلگت بلتستان : شہاب ثاقب گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

غذر

غذر (این این آئی)گلگت بلتستان کے علاقے غذر کے علاقے میں شہاب ثاقب گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق غذر کے ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد نے بتایا کہ گزشتہ شب شہاب ثاقب پہاڑ پر گرا جس کے باعث گردونواح کے علاقے میں واقع گھر لرز اٹھے اور لوگوں کی کثیر تعداد خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔ واضح رہے کہ شہاب ثاقب گرنے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی۔

خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم عاطف خان لاہور آ ئے تو پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روک لیا، تعارف کرانے پر پولیس اہلکارایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے کیونکہ۔۔۔