عوامی عدالت کی طرح پانامہ کیس میں عدالت عظمیٰ سے بھی مسلم لیگ ن سرخرو ہوگی‘ محمد رفیق


عبدالحکیم (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ نے ہمیشہ اصولوں اور عوامی مفاد کی سیاست کی ہے عوامی عدالت کی طرح پانامہ عدالت سے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
بھی ہم ہی سرخرو ہوں گے عمران کے نصیب میں صرف رونا دھونا اور شیخ رشید ہیں،ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی میا ں محمد رفیق نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقہ کی معزز شخصیات وائس چیئرمین محمد ندیم گجر راؤ محمد شہزاد، جام طاہر محمود ،زبیر احمد ظہیر محمد حسین میؤ اور میاں محمد اکرم نے بھی علاقہ کے دیرینہ مسائل پر اہم پی سے گفتگو کی، میاں محمد رفیق نے کہا کہ جنرل الیکزن کی طرھ آج بھی عوام مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہیں پہلے بھی فلاحی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت بدولت عوام نے ہمیں سرخرو کیا اب ۲۰۱۸ میں بھی انشاء اللہ پاکستان کے غیور عوام اپنے قیمتی ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔