زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ڈپلومہ آف فزیو تھراپی اور انجینئرنگ کے طلبہ یو ای ٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منتقل

ملتان صفحہ آخر


ملتان ( سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ڈپلومہ آف فزیو تھراپی اور انجینئرنگ کے طلبہ کو یو ای ٹی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں شفٹ کر دیا گیاہے ‘ اس سلسلے میں (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
گزشتہ روز ایچ ای ڈی لاہور میں اجلاس ہوا جس میں زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے بھی شرکت کی ‘ زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق لاہور کیمپس کے طلبہ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے‘دریں اثنا ایمرسن کالج ملتان کے پرانے طلبہ کی تنظیم ایمرسونین کے ممبران ڈاکٹر انوار احمد اور فرخندہ ممتاز کی جانب سے کالج کے80 غریب طلبہ کے لئے جرسیاں فراہم کی گئی ہیں ‘ یہ جرسیاں پرنسپل ڈاکٹر سلیم کے حوالے کی گئی ہیں جو طلبا میں تقسیم کریں گے ۔