دنیا کی کوئی طاقت مدارس بند نہیں کرسکتی‘ 26نومبر کو بہاولپور میں اجتماع ہوگا‘ حنیف جالندھری

ملتان صفحہ آخر


ملتان (سٹی رپورٹر) مدارس دینیہ کی دینی، علمی رفاہی خدمات لازوال اور بے مثال ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت مدارس بند نہیں کرسکتی۔ 26نومبر کو جامعہ صدیقیہ بہاولپور میں جنوبی پنجاب کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ہزاروں مدارس کے ذمہ داران کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولاناقاری حنیف جالندھری نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ضلعی مسؤلین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسؤلین کا یہ اجلاس وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقیؔ کی خصوصی دعوت پر طلب کیا گیا۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقی ؔ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مدارس کو ترنوالہ سمجھ کر نگلنے کی کوشش نہ کرے۔ وفاق المدارس نے یکم صفر سے پندرہ ربیع الاول تک مدارس وجامعات کی تجدیدالحاق کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رکن مجلس عاملہ مولاناارشاد احمدمسؤلین مولانا نواز، مولانا مفتی مظہر شاہ اسعدی، مولانا عمر قریشی، مولانا عبدالمجید، مولانا مفتی خالدمحمود، مولانا خلیل احمد، مولانا حبیب الرحمن، قاری طیب حنفی، مولانا رشید احمد شاہ جمالی، مولانا عامر فاروق عباسی، مولانا معین الدین وٹو ،ناظم دفتر مولانا عبدالمجید،محاسب دفترچوہدی ریاض اورصاحبزادہ مولانا احمدحنیف جالندھری نے بھی شرکت کی۔اجتماع کے انتظامات کیلئے مفتی محمد مظہر شاہ اسعدی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔