ضلع کونسل ملتان میں ون ونڈو سیل کا افتتاح آج ہوگا


ملتان (سپیشل رپورٹر)ضلع کونسل ملتان میں آنیوالے شہریوں کی شکایات کے حل کیلئے بنائے جانیوالے ون ونڈو سیل کا افتتاح آج ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری کریں گے۔ ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری نے گردونواح (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
سے مسائل کے حل کیلئے آنیوالے شہریوں کی سہولت کیلئے ون ونڈ و سیل بنانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ون ونڈو سیل میں شکایت یا متعلقہ کام کی تفصیل ، نام شناختی کارڈ اور موبائل فون کی رجسٹریشن کی جائے گی اور کام مکمل ہونے کے بعدشہری کو بذریعہ فون مطلع کیا جائے گا۔