شاکر شجاع آبادی کو سٹیج پر نہ بلایا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سرائیکی کے عظیم شاعر شاکر شجاع آباد ی نے علالت کے باوجود اکادمی ادبیات پاکستان کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی لیکن انہیں سٹیج پر نہیں بٹھایا گیا ‘ گو کہ گورنر رفیق رجوانہ نے اپنے خطاب میں شاعر شاکر شجاع آبادی کا ذکر کیا مگر انہیں سٹیج پر نہیں بلایا‘اس پر تقریب کے شرکا نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبول ترین شاعر کے ساتھ ایسا سلوک کرنا افسوسنا ک ہے ۔