شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی ارشاد چاون ن لیگ رائے منصب گروپ میں شامل


بدھلہ سنت(نامہ نگار) وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی ،سابق امیدوار برائے وائس چئرمین یونین کونسل چھٹہ مہر ارشاد چاون اپنے عوام دوست گروپ اور مختلف برادریوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن رائے منصب گروپ میں شامل ہو گئے پاکستان مسلم لیگ(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
ن میں شامل ہونے کی تقریب جاوید خان کھیڑا کی رہائش گاہ پر ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے پی پی 202رائے منصب علی خان نے کہا کہ میں مخدوم جاوید ہاشمی کا مشکور ہوں جن کی کاوشوں سے مسلم لیگ ن مضبوط ہو ئی ہے اور انہوں نے دوستوں کو شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے30مئی کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی کے ہمراہ حلقہ کا دورۂکروں گا ،میرے دروازے عوام کے لیے 24گھنٹے کھلیں ہیں ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے پی پی201ملک مظہر عباس راں نے کہا کہ این اے148اور پی پی 202کا بڑا گروپ رائے منصب کے ساتھ شامل ہوا ہے اور میں رائے منصب علیخان کو آنیوالے الیکشن 2018کے لئے پیشگی مبارکباد دیتا ہوں، حکم چلانے کی سیاست نہیں کی صرف خدمت کی سیاست کی ہے اور یہ سفر جاری رہے گا تسنیم حیدر ارائیں نے کہا کہ عوام دوست گروپ نے پی پی 202میں ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے پی پی 201کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت سے کیا جائے گامہر ارشاد چاون نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی بے لوث ہو کر تعلق کو نبھایا اور اب مخدوم جاوید ہاشمی کے حکم پر ن لیگ رائے منصب گروپ میں شامل ہوئے ہیں اور ہمیں نہ اقتدار کی ضرورت ہے اور نہ ہی ترقیاتی کاموں کی اس موقع پر اللہ ڈتہ مہار،زوار جیوا،ارائیں ،کھیڑا،چاون ،چھٹہ ،چاون برادریوں کے مختلف سربراہان جن میں اے ڈی مہار،چوہدری حنیف ارائیں،مہر ارشاد چاون، و دیگر نے برادریوں کی شمولیت کا باقاعدہ مائیک پر آ کر اعلان کیا اس موقع پر سابق ناظم گھڑیالہ چوہدری سعید سندھو،اقبال مان،ادریس بھلر،رائے وحید مراد،ڈاکڑ جاوید کھیڑا،وائس چئرمین چھٹہ ملک اشفاق اعوان،کونسلر رمضان،ڈاکڑ محمد حسین،چوہدری حنیف ارائیں،محمد یار کھیڑا،خلیل کھیڑا،نذر سیال ،حاجی محمد خان کھیڑا،ربنواز مہار ودیگر سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی ۔