2 روز قبل گندے نالے سے برآمد ہونیوالی بچی کے قتل کا نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج


ملتان(کرائم رپورٹر)دو روز قبل گندے نالے سے برامد ہونے والی ماہ نور کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزما ن کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔قطب پور پور پولیس کو ندیم اکبر نے درخواست دی جس میں بتایا کہ اس کی 2سالہ بیٹی ماہ نور 4روز قبل(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
گھر میں کھیلتی ہوئی باہر نکلی اور لاپتہ ہوگئی ،اور گزشتہ روز اس کی گھر کے قریب واقع گندے نالے سے لاش برامد ہوئی ہے۔ قوی شک ہے کہ اسے کسی نے قتل کر کے پھینکا ہے۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔