میٹرک امتحانات‘ غلط پیپر بنڈل کھولنے کا اصل ذمہ دار ڈسٹری بیوشن انسپکٹر نکلا


ملتان( سٹاف رپورٹر )میٹرک کے امتحانات 2017میں اردو کی بجائے مطالعہ پاکستان کے پیپر کا بنڈل کھولنے کا اصل ذمہ دار ڈسٹری بیوشن انسپکٹر حمید اللہ بیگ نکلا‘ خمیازہ خواتین ریذیڈنٹ انسپکٹر ‘ امتحانی سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بھی بھگتنا پڑ رہا ہے ‘تعلیمی بورڈ ملتان نے ڈی آئی حمیدا للہ بیگ سمیت خواتین ریذیڈنٹ انسپکٹر ‘ امتحانی سنٹر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لئے سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کو رپورٹ بھجوا دی ‘معلوم ہواہے کہ شجاع آباد میں گرلز ہائر (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

سیکنڈر ی سکول میں نہم کے امتحانی مرکز کے ڈسٹری بیوشن سپرنٹنڈنٹ حمید اللہ بیگ نے بینک کے لاکر سے اردو کی بجائے مطالعہ پاکستان کے سوالیہ پیپرز کا بنڈ ل اٹھالیااور امتحانی سنٹر لے آیا جہاں ریذیڈنٹ انسپکٹر ‘ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے اسے کھولا تو اردو کی بجائے مطالعہ پاکستان کے سوالیہ پیپر ز نکلے جس پر بنڈل بند کرکے اردو کے سوالیہ پیپر کا بنڈل لایا گیا اور بورڈ حکام کو اطلاع دی گئی ‘ بینک کے لاکر سے اردو کے سوالیہ پیپر کا بنڈل لایا گیا‘بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ریاض ہاشمی کی ہدایت پر طالبات کوپیپر حل کرنے کے لئے اضافی وقت دیا گیا اور اس کے بعدمطالعہ پاکستان کا سوالیہ پیپر تبدیل کرکے نیا سوالیہ پیپر تمام امتحانی سنٹرز میں تقسیم کیا گیا۔