کہروڑ پکا‘ گگومنڈی میں پولیس، رینجرز کا آپریشن، 2مشکوک افراد گرفتار 27 بائیو میٹرک تصدیق کے بعد رہا

کہروڑ پکا، گگومنڈی(نمائندگان) پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران 29 افراد حراست میں لے لیئے گئے گھروں کی تلاشی لی گئی اس سلسلہ میں گگومنڈی سے نامہ نگار کیمطابق (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

گزشتہ شب قریب نوبجے گگومنڈی کی سب سے بڑی رہائشی آبادی بستی محمدپورہ میں رینجراورایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی مہرریاض سیال نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔اس موقع پررینجرنے باجوڑایجنسی سے تعلق رکھنے والے حضرت حبیب ،نورحبیب قوم گلوزی پٹھان ڈاکخانہ عنائت کلے کوحراست میں لے کرمقامی پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق گرفتارافرادسے تفتیش اوربائیومیٹرک تصدیق کاعمل جاری ہے۔ کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق پولیس تھانہ سٹی نے حساس اداروں آئی بی،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ ظفرآباد میں ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے زیرتحت سرچ آپریشن کیا۔ جس میں 17گھروں کی تلاشی لی گئی ۔ اس دوران 27مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔جنہیں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد رہاکردیاگیا۔