سابق ڈپٹی وزیر اعظم پرویز الٰہی 26 مارچ کو ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے

ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی کی صدارت میں 26مارچ کو ملتان (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
میں منعقد ہونے والے مسلم لیگ ورکرز کنونشن کے سلسلہ میں مرید عباس بپی رہنما مسلم لیگ پنجاب کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا کہ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کے خطاب کو سننے کے لئے مسلم لیگی ورکرز کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گے رانا حفیظ، اسلم طاہر انصاری ، یاسمین خاکوانی نے کہا کہ یوتھ ونگ ، خواتین ونگ ، لیبر ونگ ، قافلوں کی صورت میں عبا س پور میں 26مارچ کو کنونشن میں شرکت کریں گے اجلاس میں مظہر عباس نوجوان سرائیکی تحریک کے سربراہ نے شرکت کر کے اپنے ساتھیوں سمیت شامل ہونے کا اعلان کیا ڈاکٹر وسیم صفدر ، رانا محمد اشرف ، مخدوم بابر ، نے کہا کہ ہمارے قائد نے جنوبی پنجاب کے لئے جو کام کئے ااج یک اس کی مثال نہیں ملتی ہم یہ ثابت کریں گے عوام آج بھی ان کے ساتھ ہے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اجلاس میں محمد ارشاد ، شاہد رزاق ، عبدالحمید چوہان ، رانا کاشف ، رانا مدثر یاسمین ملک اور دیگر شریک تھے ۔