محکمہ انسداد رشوت ستانی میں تعینات رہنے والے آفیسران اور اہل کاروں کی تفصیلات طلب

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر ڈائریکٹرز سے محکمہ انسداد رشوت ستانی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
میں تعینات رہنے والے آفیسران اور اہل کاروں کی تفصیلات طلب کرلیں اس سلسلے میں ریجنل ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری کیں گئیں کہ ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے آفیسران انٹی کرپشن کے اپنے افسران اور اہل کاروں کی تعیناتی کا پیریڈ فراہم کیا جائے۔معلوم ہوا ہے ان تفصیلات کو مرتب کرنے کا مقصد ڈیپوٹیشن پیریڈ کی خلاف ورزی کرنے والے آفیسران اور اہل کاروں کو محکمہ سے ہمیشہ کیلئے نکالنا ہے۔