موسم میں تبدیلی ‘ گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 44 مریض ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل


ملتان (وقائع نگار)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ہی گیسٹرو کے مرض(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
میں مبتلا مریضوں کی آمد کاسلسلہ گزشتہ روز بھی ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری رہا ہے ۔ 44مریضوں کو داخل کروایاگیاہے ۔ جس میں سے 15مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیاگیاہے ۔ سول ہسپتال نشتر ہسپتال چلڈرن کمپلیکس شہبازشریف اورفاطمہ جناح خواتین ہسپتال میں مریضوں کو داخل کروایاگیاہے۔