بلدیاتی اداروں کے سربراہوں‘ ممبران کیلئے اعزازیہ کا نوٹیفکیشن جاری

ملتان (خبرنگار)محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کے منتخب سربراہوں اورممبران کے اعزاز یہ مقرر کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر کو 50ہزار روپے ماہانہ میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کو40ہزار روپے ماہانہ ،ڈپٹی مئیر میٹرو پولیٹن کا رپوریشن ، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن اوروائس چیئرمین ضلع کو نسل کو30ہزار روپے ماہانہ چیئرمین میونسپل کمیٹی کو بھی 30ہزارروپے ماہانہ کے حساب سے اعزازیہ دیاجائے گاجبکہ کارپوریشن ، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران کو اجلاس میں شرکت کیلئے 1دن کا 1ہزارروپے ،میونسپل کمیٹی کے ممبر کو 500روپے یونین کونسل کے چیئرمین اوروائس چیئرمین کو اجلاس میں شرکت کیلئے 1دن کا700روپے اوریونین کونسلوں کے ممبران کو اجلاس میں شرکت کیلئے 1دن کا500روپے کا اعزازیہ دیاجائے گا ایک ماہ میں ایک اجلاس کادورانیہ 3دن سے زیادہ نہیں بڑھ سکے گا اورممبران کی حاضری کے علاوہ میٹنگ نوٹس اورانجینئرز بھی لازمی قرار دے دیاگیاہے اوراس اعزازیہ پالیسی کا اطلاق یکم اپریل 2017سے نافذ العمل ہوگا۔