ضلع کونسل میں ون ونڈو شکایت سیل اور مانیٹرنگ روم کا افتتاح


ملتان (خبرنگار)چیئرمین ضلع کونسل دیوان محمد عباس بخاری نے ضلع کونسل میں ون ونڈو شکایت سیل اور مانیٹرنگ روم کا گزشتہ روز افتتاح کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ضلع کونسل کے حوالے سے اگر عوام کو کوئی شکایت(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
ہے تو وہ شکایت سیل میں تحریری درخواست دیں۔ ہم ان کی شکایت فوری طور پر دور کریں گے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک ذوالفقار ڈوگر، ضلع کونسل کے افسران شہزاد حیدر، فرخ گلزار، تاج بزدار انچارج شکایت سیل اعجاز بھٹہ اور دیگر سٹاف موجود تھے۔