ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مرمت کیلئے 10 گاڑیاں لاہور ورکشاپ میں کھڑی

ملتان (خبرنگار)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مرمت کیلئے لاہور بھیجوائی جانیوالی 10گاڑیوں کا 25فیصد کام بھی مکمل نہ ہوسکا ہے میئر ملتان کے حق پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی سربراہی میں 3رکنی ٹیم کا لاہور میں ورکشاپ میں کھڑی گاڑیوں کا معائنہ رپورٹ آج مئیر ملتان کو پیش کی جائے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
گی سابق ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی احمد شہریار کی طرف سے 10گاڑیاں جن میں 5مکینکل سوئیپر، 2جیپیں، 1کنٹینر لفٹر اور 2ڈمپر ٹرک شامل ہیں کو بغیر کسی تخمینہ تیاری کیلئے مرمت کیلئے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مرمت کیلئے بھیجوا دیا گیا تھا اور گاڑیوں کی مرمت کیلئے 72لاکھ روپے کی ڈیمانڈ پر پچھلے چھ ماہ سے زائد عرصہ سے معاملہ التوا کا شکار ہے اور ملتان شہر میں صفائی کے امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں چند روز قبل میئر ملتان نے چیف آفیسر احمد خان وٹو مانیٹرنگ آفیسر عبدالشکور بھٹہ اور سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ نثار پر مشتمل ٹیم کو لاہور کا دورہ کرکے گاڑیوں کی مرمت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا گذشتہ روز ٹیم نے ورکشاپ کا دورہ کیا تو وہاں پر گاڑیوں کی مرمت کا کام 25فیصد بھی مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ورکشاپ حکام کا کہنا ہے کہ 25فیصد مرمت کے کام کی ادائیگی کرکے گاڑیاں واپس لیجائی جا سکتی ہیں۔