ملتان، 8 مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا برآمد

ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت کی ٹیموں کو پیر کے روز 8مختلف مقامات سے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ڈینگی مچھر اورلاروا ملاہے ۔ جس میں زیادہ ترمقامات ان ڈور ہیں محکمہ صحت کی ٹیموں کو یکم جنوری2017سے لیکر 20مارچ 2017 بروزپیرتک محکمہ صحت ٹیموں کو مجموعی طورپر 421مقامات سے ڈینگی مچھر اورلاروا ملاہے ۔ جس میں 387 مقامات ان ڈ ور اور34مقامات آوٹ ڈور ہیں محکمہ صحت کی انتظامیہ کو جن جن جگہوں سے ڈینگی مچھر اورلاروا ملاہے ۔ ان جگہوں پرڈینگی مچھر کے تدارک کے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔