ویسٹ مینجمنٹ کا خاکروب افسران کا فرنٹ مین ٹھیکیدار بن گیا‘ ناقص مٹیریل کی سپلائی جاری


ملتان (خبرنگار)ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ’’خاکروب‘‘ آفیسران (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
کا فرنٹ مین بن کر کمپنی کا ٹھیکیدار بن گیا ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ان دنوں شدید انتظامی و مالی بحران کا شکار ہے پچھلے کئی ماہ سے مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کا معاملہ حل نہ ہونے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تحلیل کے بعد مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ’’خاکروب‘‘ کو کمپنی آفیسران کی آشیرباد حاصل ہے اور کمپنی کے مختلف ٹھیکے حاصل کرکے ناقص میٹریل کی سپلائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور آفیسران اپنا منہ مانگا کمیشن وصول کرکے مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ ٹھیکیدار کیخلاف آواز اٹھانے پر ملازمین کو بھی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ کمپنی کا کوئی بھی ملازم ٹھیکہ داری نہیں کرتا کاروائی کی جائے۔