میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا ملازمت سے برطرف ایس ڈی اوز کی بحالی کا مطالبہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے ملازمت سے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
برطرف کئے گئے سب ڈویثرنل افسروں (ایس ڈی اوز) کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے ایس ڈی اوز کی ملازمت پر بحالی نہ ہونے کی صورت میں مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کر لیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس میں برطرف ایس ڈی اوز سے مکمل اظہار یکجہتی کیا گیا اور یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ انجینئرز کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہیں۔ میپکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو تحریری طور پر ایس ڈی اوز کی بحالی کی درخواست کر دی ہے جلاس میں میپکو ریجن کے تمام سرکلز کے نمائندوں نے شرکت کی اور ایسوسی ایشن کے تمام فیصلوں، تجاویز و سفارشات کی توثیق کی۔ میپکو انتظامیہ نے 10 ایس ڈی اوز کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا جس کے خلاف ایسوسی ایشن سراپا احتجاج ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر یعقوب گدارہ، جنرل سیکرٹری عبدالرؤف سنگھیڑا، سرپرست اعلیٰ سیف آ سرانی، علی اکرم گجر، شفیق الرحمن، ملک عارف وینس، ریحان علی چوہان اور عہدیداروں نے کہا کہ میپکو کے انجینئرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو گئے ہیں اور انجینئرز برادری کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔