24 گھنٹے کھلے رہنے والے بنیادی مراکز صحت پر سکیورٹی گارڈ کی بھرتی کا فیصلہ


ملتان (وقائع نگار)محکمہ صحت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ہفتہ(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )
میں سات دن اور24گھنٹے کھلے رہنے والے بنیادی مراکز صحت پرسکیورٹی گارڈز کی بھرتی کا فیصلہ کیاہے ۔24\7بنیادی مراکز صحت پر نجی سکیورٹی کمپنیوں کے سکیورٹی گارڈز بھرتی کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کیاگیاہے کہ بیشتر 24\7بنیادی مراکز صحت سکیورٹی رسک علاقوں میں ہیں ۔ جہاں سکیورٹی گارڈز کی بھرتی ضروری ہے ۔سکیورٹی گارڈز کی بھرتی کادورانیہ 2ماہ ہوگا۔ جس میں توسیع کی جائے گی۔