دوران مزاحمت ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق‘ احتجاجی مظاہرہ


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)نواحی گاؤں 50ڈبلیو بی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، وہاڑی کے نواحی (بقیہ نمبر20صفحہ7پر )
علاقہ5ڈبلیو بی میں دس ڈاکو گھر میں گھس گے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا ،گھر کے سربراہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جسکے نتیجہ باسط علی نامی ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈاکوؤں نے اسکے علاوہ بھی محلہ میں دو گھروں میں لوگوں کو یرغمال بناکر نقدی ،زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ورثاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ،احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ہے،دوسری طرف ڈی ایس پی صدر عمران رشید کا کہنا ہے کہ متعلقہ تھانہ کے تمام تر کریمینلز کا مکمل ریکارڈ منگوا لیا ہے انشااللہ بہت جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے ، مزید برآں ڈی پی او عمر سعید ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ ملز مان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور مشکوک شخص عبدالجبار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ملز مان کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے اطلاع دینے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جا ئے گا اور نا م صیغہ راز میں رکھا جا ئے گا ۔