حج کرپشن کیس سے حامد سعید کاظمی کی بریت، اہلسنت تنظیموں کا جشن، ریلیاں، شکرانے کے نوافل ادا


ملتان ‘ کبیروالا ‘ جلالپورپیروالا ‘ وہاڑی ‘ علی پور ‘ جتوئی ‘ ترنڈہ محمد پناہ ‘ جن پور ‘ لودھراں‘ حاصل پور ‘ اوچشریف ‘ ٹھل حمزہ ‘ لیاقت پور ‘ صادق آباد ‘ رحیم یار خان (سٹی رپورٹر ‘ نامہ نگار ) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حج کرپشن کیس میں سزا پانے والے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )
سعید کاظمی کی بریت کے فیصلے پر مریدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ مختلف شہروں میں ریلیاں ‘ مٹھائیاں تقسیم ‘ شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے ۔ اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سید حامد سعید کاظمی کی حج سیکنڈل سے بریت پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے، سابق وفاقی وزیر نے حج سیکنڈل میں اتنے سال جیل کاٹی، عدالتی فیصلہ پارٹی کے لئے وکٹری ہے انہوں نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی مسلسل کیسز کا سامنا کررہی ہے، حامد سعید کاظمی کی رہائی سے پارٹی کا مورال بلند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور مقدمات میں پیش ہوتے رہے، آئندہ بھی کوئی ایشو ہوا تو عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے علامہ حامد سعید کاظمی کی ر ہائی پر ان کے صاحبزادے صاحبزادہ احمد سعید کاظمی سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی باعزت رہائی حق کی فتح ہے الحمد اللہ اہلسنت والجماعت ہمیشہ بیداغ رہی ہے اس کو داغدارکرنے کیلئے سازشیں ہوتی رہی ہیں انہوں نے کاظمی صاحب کے مریدین متوسلین ،محبین کو جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دریں اثناء سید حامد سعید کاظمی کی حج کرپشن کیس میں باعزت رہائی کی خوشی میں انجمن تاجران حرم گیٹ، پاک گیٹ، خونی برج کے وائس چیئرمین محمد اشفاق سعیدی کی قیادت میں تاجروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر صدر شیخ الطاف حسین، راشد قریشی، محمد ارشاد سعیدی، عمران سعیدی، محمد ندیم مظہری، صوفی ناصر سعیدی ، گلزار احمد سعیدی بھی موجود تھے اس موقع پر محمد اشفاق سعیدی نے کہا کہ سید حامد سعید کا ظمی کی رہائی حق سچ کی فتح ہے ان پر سیاسی بنیادوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لیکن سید حامد سعید کاظمی کے لاکھوں عقیدت مندوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور پرامن احتجاج جاری رکھا سید حامد سعید کا ظمی کا ملتان آمد پر بڑی تعداد میں تاجر برادری شاندار استقبال کرے گی ۔ جماعت اہلسنت ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائی کی خوشی میں جامعہ رضویہ مصباح القرآن ہاڑی چوک پر شکرانہ کے نوافل ادا کئے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی اس موقع پر جماعت اہلسنت ملتان ڈویژن کے صدر علامہ قاری فیض بخش رضوی ، علامہ سید رمضان شاہ فیضی ، ملک فیاض ، قاری عابد، قاری جاوید احمد راؤ عرفان ، راؤ فرمان ، قاری شعیب سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ قاری فیض بخش رضوی نے کہاہے کہ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے۔ کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما ،تنظیم السعید پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی کی حج کرپشن کیس میں باعزت رہائی کی خبر ملتے ہی عوام اہل سنت اور سعیدی برداران میں خوش کی لہر دوڑ گئی۔مدارس اور مساجد میں ظہر اور عصر کی نمازوں کے بعد شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے ۔جماعت اہل سنت پاکستان کے ضلعی اور تحصیل کبیروالا کے رہنماؤں پیر طریقت سید حسن حید ر کاظمی المعروف سید بھائی جان ،میاں عبدالخالق قادری ،مولانا قاری شان محمد قادری ،علامہ مسعود جواد،علامہ خضر حیات سعیدی،مولانا ابراہم سعیدی،سردار شوکت علی ڈوگر،راؤ خاور محمود سعیدی،سکندر حیات سعیدی،حکیم اختر سعیدی،چوہدری اقبال سعیدی،راؤ عطاء اللہ نورانی،شفیق سعیدی،حفیظ سعیدی،جنید عطاری،امجد حسین سکھیرا،شفیق مہروی ،محسن ضیاء سعیدی،سردار عاطف سہو،رانا عابد مصطفےٰ اور دیگر نے علامہ حامد سعید کاظمی کو انک کی باعزت رہائی پرمبارک باد پیش کی ہے جبکہ جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ جھنگ روڈاور چوک ٹاؤن ہال کبیروالا میں تنظیم السعیدپاکستان،تحریک بقائے اسلام اور جماعت اہل سنت پاکستان تحصیل کبیروالاکے عہدیداران سابق وقافی وزیر سابق حامد سعید کاظمی کی باعزت رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور دعائے شکر ادا کی گئی۔ جلالپور پیروالا سے نامہ نگار کے مطابق صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کی رہائی کی خوشی میں نظام مصطفی پارٹی کے صدر حاجی نصیر الدین سعیدی نے چوک پرانا فوارہ جلالپورپیروالہ پر مٹھائی تقسم کی ۔ اس موقع پر موجود قاضی عقیل الدین سعیدی، ملک اسحاق سانگی، محمد اسحاق سعیدی، یونس سعیدی، قاری فاضل حامد سعیدی، ملک سلیم احمد ایڈووکیٹ و دیگر کارکنان و پیر بھائیوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد دی بعد ازاں شکرانے کے نوافل ادا کیے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق جماعت اہلسنت وہاڑی کے ضلعی امیر قاری محمد یعقوب فریدی نے کہا ہے کہ سا بق وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کا ظمی کی کرپشن کیس سے با عزت رہا ئی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے اس سے عدالت کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کو عدلیہ پر مزید اعتماد مضبوط ہو ا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما سابقہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کا ظمی کاعدالت سے با عز ت بری ہونے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر مولانا فیاض احمد،قادری نذر اورا ، حافظ محمد ارشد ، اللہ دتہ سوڈی ، حافظ امانت علی ، قاری حبیب قادری ، سید ضیاء اللہ بخاری ودیگر موجود تھے قاری محمد یعقوب فریدی نے مزید کہا کہ صاحبزادہ سید حامد سعید کا ظمی کا با عزت بری ہونا حق و سچ کی فتح ہوئی ہے ۔ دریں اثناء تنظیم السعید کے ضلعی صدر قاری ارشاد احمد سعیدی کی طر ف سے ورکروں کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقعہ پر قاری حفیظ الرحمن ، اصغر علی ورک ،چودھری محمد عارف وڑائچ ، برہان مرید ، علی رضا، قاری سیف ، اقبال ورک ودیگر تنظیم السعید کے ورکروکارکنان بھی موجود تھے۔ علی پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق معزز عدلیہ کی طرف سے حضرت سید حامد سعید کاظمی کی رہائی ججز کاانصاف پر مبنی فیصلہ۔ان خیالات کااظہار تنظیم السعید کے ضلعی ناظم اعلیٰ تحریک بقاء اسلام کے مرکزی رہنما غلام یٰسین سعیدی نے حضرت حامد سعید کاظمی کی رہائی پرمنعقد کی گئی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں قاری محمد رفیق،قاری زاہد اویسی،مفتی غلام محمدسعیدی،حافظ عبدالغفور صابری،کنور عبدالصمید ،حقنواز ملتانی،شیخ امجد قریشی،شیخ واجد علی سعیدی،مرید حسین سعیدی،قاری فضل حسین سعیدی،ملک اسحاق لودھرا،حافظ عثمان سعیدی، ملک اسلم شہزاد سعیدی،ظفرحسین فریدی،حاجی افضل نیکوکارہ،اقبال لودھرا،حاجی احمد،زوار حسین بھتہ،ساجد وسیم جتوئی، عبدالوحیدقادری سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق جتوئی میں سیاسی و سماجی حلقوں نے سید حامد سعید کاظمی کے حق میں فیصلہ آنے اور باعزت بری ہونے پر جتوئی شہر اور ارد گرد کے علاقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی عوامی سماجی حلقوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ ترنڈہ محمد پناہ ‘ جن پور سے نمائندہ خصوصی ‘ نامہ نگار کے مطابق سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس میں با عزت بری کر دیا عدالت کا فیصلہ آتے ہی جن پور میں مخدوم سید طارق رضوی ،رئیس ملازم حسین عرف انار کلی ،سید فہد ریاض ، مہر محمد ہاشم سیال ،محمد اکبر سیال ،حاجی جلیل احمد ،محمد ارشد مغل ،حاجی مختیار احمد بھٹی کونسلر ،رانا ہارون عباس محمد اصغر ہاشمی ،سید شکیل احمد ہاشمی ،سید شاہد اقبال گیلانی ،محمد شعیب ہاشمی ، عاشق حسین منڈھ ،ملک حاجی اسماعیل نائچ ،شبیر احمد بھٹہ ،کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور جن پور چوک میں جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی سید طارق حسین رضوی، رئیس ملازم حسین انا ر کلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کاظمی کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سید حامد سعید کاظمی پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ثابتحق و سچ کی فتح ہے ان خیالات کا اظہار غلام مصطفی خان ،مولانا محمد اقبال سعیدی نے غوثیہ چوک میں رہائی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر کیا ۔ حاصل پور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی کی با عزت بری ہونے کے فیصلے کی اطلاع پر حا صل پور میں جماعت اہلسنت اور سعیدی برادران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سینکڑوں کارکن مین بازار میں جمع ہو گئے۔ اور اس موقع پر علامہ حامد سعید کاظمی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔بعد ازاں ملک عبدالغفار سعیدی کی طرف سے ایک من مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی اور دیگران کو بری کرنے اور سزا کالعدم قرار دینے پر اوچ شریف میں ملک ظہور حسین کھنڈ کی قیادت میں جشن منایا گیا ، اس موقع پر خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ ٹھل حمزہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق علامہ حامد سعید کا ظمی کی رہائی کا سن کر مریدین خوشی سے نہال ہو گئے اور شہر بھر میں بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی اس مو قع پر محمد اقبال سعید ی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کاظمی صاحب کی رہا ئی حق و سچ کی فتح ہے کر پشن کا الزا م لگانے والو ں کو منہ کی کھا نی پڑی عدالت نے علامہ حامد سعید کا ظمی سے باعز ت بر ی ہو ئے اس مو قع پر محمد اقبال سعید ی ،مشتا ق مسعود ،مر سلین خان گبول ،محمد افضل ،حسن مشتا ق ،محمد علی سعید ی وغیر ہ مو جو د تھے۔ لیاقت پور سے نامہ نگار کے مطابق سابق وفاقی وزیر سیدحامد سعید کاظمی کی رہائی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں بھر پور خوشی کا اظہار کیا بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران شاہد سنجرانی ایڈووکیٹ،صلاح الدین موہل ایڈووکیٹ ،احسن وڑائچ ،ایڈووکیٹ کے چیمبرز میں مٹھائی بانٹی گئی جبکہ ملک عبدالمجید سمیت انجمن تاجران اور دیگر تنظیموں میں اہم عہدوں پر فائز سلسلہ سعیدیہ سے تعلق رکھنے والے افرادگلیوں بازاروں میں مٹھائیاں بانٹیں خوشی کے موقع پر ایک دوسرے کو گلے ملے دریں اثنا خبر ملتے ہی مٹھائی کی مشہور دکانوں پر بھرپور فروخت ہونے والی مٹھائی ختم ہو گئی ۔ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اہلسنت تحصیل صادق آباد کاایک اجلاس زیر صدارت قاری ناظم حسین سعیدی منعقدہوا‘ اجلاس میں حافظ عبدالغفار ‘چیف آرگنائزر حاجی افضل مقبول‘ جنرل سیکرٹری قاری خورشید احمد فیضی‘ قاری امام بخش سعیدی‘ قاری طالب حسین سعیدی‘ قاری اﷲ یار اویسی‘ قاری غلام فرید فریدی‘مولانا محمد یوسف و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے قاری ناظم حسین سعیدی نے کہاکہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی رہائی حق و سچ کی فح ہے حامد سعید کاظمی کے حق میں پاکستان کی عدلیہ نے تاریخ ساز فیصلہ دیکر سازشی عناصر کے منہ بند کر دئیے ہیں جعلسازی کے ذریعے بنائے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کی انکوائری کروائی جائے ۔ دریں اثناء تنظیم السعید صادق آباد کے زیر اہتمام صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی رہائی کی خوشی میں ایک ریلی نکالی گئی ، جو شہر کی مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے باہر پہنچی ، ریلی کی قیادت ڈاکٹر وحید الزماں ،قاری رفیق سعیدی ، قاری ناظم حسین سعیدی ،طارق سعیدی‘ ملک انور ودیگر نے کی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وحید الزماں اور قاری رفیق سعیدی نے کہاکہ حج سیکنڈل سے بریت حامد سعید کاظمی کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر مذہبی امور وحج علامہ حامد سعید کاظمی کی باعزت بری ہونے کی خوشی میں ملک بھر میں انکے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ رحیم یارخان میں مرکزی انجمن میلادالنبیﷺ کے صدر چوہدری اظہر جمیل نقشبندی اور تنظیم السعید کے ضلعی صدر محمد الیاس سعیدی، خواجہ محمد ناصر رحمانی ، قاری فداحسین سعیدی، قاری منظوراحمد سعیدی ودیگر تنظیموں کے عہدیداروں نے جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے عدالت عالیہ نے حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں باعزت بری کردیا ہے۔اس سے آئین کی بالا دستی کو فروغ ملاہے۔اس موقع پرمیاں محمد سلیم سعیدی، ملک خدابخش، قاری محمد عمران، اجمل مزاری، شیخ اللہ وسایا قصوری، عامرخان ترین،محمدعمر اویسی، قاری محمدارشد اعوان، چوہدری ظہیراحمد، حافظ قادر بخش میتلا، محمد افضل، حافظ محمد شاہداکرم، قاری نثار احمد،مفتی محمد عمران، قاری حبیب اللہ ،قاری عبدالحق چشتی، محمد طاہر اکرم، ڈاکٹر محمد شفیق، قاری محمد انور، قاری محمد یارودیگر کارکنوں کی ایک کثیر تعداد موجودتھی۔