رجسٹریشن نہ کرانے والے بیوٹی پارلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ملتان صفحہ آخر


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پرپنجاب ریونیواتھارٹی نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرمیں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
رجسٹریشن نہ کروانے والے بیوٹی پارلرزکے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں تمام ڈویژنل کمشنرزاورضلع حکومتوں کوہدایات جاری کردی گئی ہے غفلت برتنے والے حکام کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کے مطابق حکومت نے بیوٹی پارلرزکوٹیکس نیٹ ورک میں شامل کرکے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی تھی جس پراب غیررجسٹرڈبیوٹی پارلرزکے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاہے‘اس سلسلہ میں بیوٹی پارلرزکی فہرستیں طلب کرلی گئی ہیں۔
بیوٹی پارلرز