ٹیکس بار ایسوسی ایشن ملتان کیطرف سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں1ماہ کی توسیع کا مطالبہ

ملتان صفحہ آخر


ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن (ایم ٹی بی اے)نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

توسیع کی جائے ٹیکس بار کے صدر شبیر فخر الدین نے ایف بی آر کے چیئرمین کے نام تحریری مراسلہ میں کہا ہے کہ عیدالاضحی اور محرم الحرام کے باعث ٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کروانے میں تاخیرکا سامنا ہے علاوہ ازیں ایف بی آر کی جانب سے گوشوارہ فارم تاخیر سے جاری ہونے کی وجہ سے بھی ٹیکس گزاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گوشوارے