پی ٹی آئی سے اختلافات کی حقیقت، عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی منظرعام پر آگئے

پی ٹی آئی سے اختلافات کی حقیقت، عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی منظرعام پر آگئے
پی ٹی آئی سے اختلافات کی حقیقت، عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی منظرعام پر آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سے اختلافات اور لندن روانگی سے متعلق خبروں اور طرح طرح کے تبصروں کے دوماہ بعد عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی منظرعام پرآگئے اور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے علیحدگی یا قیادت سے کسی قسم کے اختلافات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کردی۔
اپنے پیغام میں عطاءاللہ خان نے کہاکہ ”دوستو، السلام علیکم،عیدقربان کی آمدآمد ہے ، میری طرف سے دل کی گہرائیوں سے عید مبارک ہو، اللہ قربانی قبول فرمائے اورسب کو توفیق دے ،پچھلے دوماہ سے پاکستان میں نہیں تھا،میرے ،عمران خان اور پی ٹی آئی کے بارے میں عجیب وغریب قسم کے اخباری بیان اور سوشل میڈیا پر بیان مشہور کیے گئے ،میں ان سب بیانات کی مذمت کرتاہوں، میں نے کبھی ایساتصور ہی نہیں کیا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑدوں ، یا خان کے بارے میں کوئی غلط بات سوچوں ، ایسا ہو ہی نہیں سکتا“۔

نائن الیون کے بعد امریکہ کو فضائی اڈے دینے کی مشرف نے ایسی منطق بیان کردی کہ جان کر آپ کو بھی اپنے سابق حکمران کی بزدلی پر شرمندگی ہوگی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔