”اگر اللہ نے مجھے دوز خ میں بھیج دیا تو مجھے گرمی نہیں لگے گی کیونکہ ۔۔۔“میانوالی میں جلسے کے دوران عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پنڈال میں موجود لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے
میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ میانوالی کی سردی میں الیکشن مہم چلانے میں بہت مزہ آتا تھا مگر یہاں گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے ،گرمی میں مہم چلانے کے بعد اب اگر اللہ نے مجھے دوز میں بھیج دیا تو گرمی نہیں لگے گی۔
میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سیاسی کیرئیر میں بہت مواقع پر مایوسی ہوئی ،کبھی الیکشن نے مایوس کیا تو کبھی اپنی جماعت کے رہنماﺅں نے لیکن میانوالی کے لوگوں نے کبھی مایوس نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا 2002میں جب میانوالی میں الیکشن مہم شروع کی تو بہت وہ بہت مشکل دور تھا ،لوگ میرا مذاق اڑاتے اور ضمانتیں ضبط ہونے کا طنز کرتے تھے ،مجھے سب سے پہلے میانوالی کے نوجوانوں اور بچوں نے سپورٹ کیا ،آج اگر میں یہاں ہوں تو انہیں نوجوانوں اور بچوں کی وجہ سے ہوں ۔عمران خا ن نے کہا کہ میانوالی میں سردی میں موسم بہت اچھا ہوتا ہے ،اس دوران الیکشن مہم چلانے میں بہت مزہ آتا میں پورے ضلع میں پھرتا تھا لیکن یہاں کی گرمی بہت شدید ہے ،میں نے اس گرمی میں بھی مہم چلائی ،مجھے یقین ہے کہ اگر میں اللہ نے مجھے دوزخ میں بھیجا تو اب مجھے گرمی نہیں لگے گی ،میں یہاں گرمیوں میں الیکشن مہم اس لیے چلا لیتا تھا کیونکہ کرکٹ کے دور میں میں نے گرمی میں ٹریننگ کی ۔
انہوں نے کہا کہ پختونخواہ میں حکومت ملنے کے بعد نیب ،پولیس ،تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ٹھیک کیا ،پنجاب میں بھی جب حکومت ملے گی تو ان شعبوں پر توجہ دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کے پی کے میں پولیس ٹھیک کی تو شہباز شریف نے سوچا کہ پنجاب پولیس میں بھی تبدیلی لانی ہو گی تو اس نے اربوں روپے لگا کر پولیس کی وردیاں تبدیل کردیں ،شہباز شریف نواز شریف سے بھی بڑا ڈرامے باز ہے،نواز شریف چلا گیا ،اب شہباز شریف کی جانے کی باری ہے ۔عمران خان نے کہا کہ مغرب میں 90فیصد ٹیکس پیسے والے لوگوں سے جمع کیا جاتا ہے ،پاکستان میں اشیا کی قیمتیں بڑھا کر ٹیکس جمع کیا جاتا ہے ،پیٹرول پر 35فیصد ٹیکس سب کو دینا پڑتا ہے ،پیسے والے ٹیکس نہیں دیتے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ آصف زرداری نے کبھی ٹیکس دیا ہو،میں حکومت میں آکر ایف بی آر کو ٹھیک کروں گا اور پاکستان میں ٹیکس جمع کرکے دکھاﺅں گا ۔