عجب باغ نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرہ عجب باغ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہر ہ میں عجب باغ پولیس کے چوکی کے قریب نامعلوم افراد نے اچانک گولیوں کی بارش کر دی ،فائرنگ کی زد میں آکر کانسٹبیل وحید شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر شہید ہوگیا۔فائرنگ آواز سن کر قریبی چوکی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔تاہم ڈی پی اوواحد محمود کا کہنا ہے کہ فائرنگ ٹارگٹ کلنگ تھی یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔