تبدیلی کے دعویدار یکسر ناکام ہوگئے ہیں ،فضل علی حقانی

صوابی( بیورورپورٹ)سابق صوبائی وزیر تعلیم اور جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کے علمبر دار عوام کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو گئے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے اہم عہدیدار صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کے خلاف نیب کی کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تبدیلی کے دعویداروں کے داغدار چہرے عوام کے سامنے آگئے ہیں سب سے پہلے وزراء کے کرپشن سکینڈل اور اس کے بعد خیبر بینک کے سکینڈل اخباروں کے زینت بنے لیکن انصاف کے علمبر داروں نے اپنے وزراء اور دیگر اداروں کے کرپشن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر تحریک انصاف کے سر براہان اپنے موقف کے ساتھ مخلص ہے تو سپیکر پختونخوا اسمبلی اور دیگر کرپٹ وزراء کے خلاف کارروائی میں مکمل تعاون کریں دوسروں پر کیچڑ اُچالنے کی بجائے خود اپنے گریبان میں جھانکے#