پی اے نے جنوبی وزیر ستان میں محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ کل طلب کرلیا

ٹانک( نمائندہ خصوصی)پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ظفر الا سلام خٹک نے درے محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ بروز بدھ پولیٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ خانہ شماری ومردم شماری کے سلسلہ میں محسود قبائل کا ایک لویہ جرگہ گزشتہ روز پولیٹیکل کچہر ی جنوبی وزیرستان میں منعقد ہواتھا جسمیں محسود قبائل کے مشران نے پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان کو حالیہ مردم شماری کے حوالے سے اپنے مطالبات اورتحفظات سے اگاہ کیا تھااس سلسلہ میں پولیٹیکل ایجنٹ ظفر الاسلام خٹک نے محسود قبائل کے مطالبات و تحفظا ت کے بار ے اسلام اباد میں ہونے والے اجلاس میں ادارہ شماریات کے اعلیٰ حکام ، سیکرٹری سیفران اور پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان سمیت دیگر ایجنسیوں کے پولیٹیکل ایجنٹس نے شرکت کی۔ اس ضمن میں پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان نے ٹانک پریس کلب کے صدر اوردین محسود کو اسلام اباد میں ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تفصیلا ت سے اگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے محسود قبائل کے جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے انکو تسلیم کرلیا۔پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان نے اس سلسلے میں محسو د قبائل کاگرینڈ جرگہ بروز بدھ دن بارہ بجے پولیٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں طلب کرلیا جسمیں حکومتی سطح پر ہونے والے مذاکرات اور حوصلہ افزاء فیصلوں سے محسود قبائل کو اگاہ کیا جائیگا۔