محکمہ ریلوے کے لیگل اور آئی ٹی ڈ یپارٹمنٹس کی ری سڑکچرنگ کی منظوری


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے بعد لیگل ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی ری سڑکچرنگ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت تینوں شعبوں کی تنظیم نو کے حوالے سے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈلینڈ ارشد سلام خٹک نے وفاقی وزیر کے سامنے ڈویژن کی سطح پر ڈیپارٹمنٹ کے مجوزہ سٹرکچر کی تفصیلات پیش کیں۔ خواجہ سعدرفیق نے لینڈ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں خالی پوسٹوں پر ٹیکنیکل افراد کی تقرری اور نئی پوسٹوں کی تجاویز کے لیے چیف ایگزیکٹوآفیسر کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں اور ہدایت کی کہ ریلوے کے مختلف شعبوں میں کنٹریکٹ پر تعینات افسران کی ملازمت میں توسیع ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے۔ مزید ایک اجلاس میں خواجہ سعد رفیق نے اپ گریڈ کی جانے والی پسنجر کوچز کے بارے بریفنگ لی۔جلاس میں مشیر ریلویز انجم پرویز، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل انصر بلا خان، ڈائریکٹر جنرل لیگل افیئرزطاہرپرویز،ڈائریکٹر آئی ٹی فہد رحمان، چیف پرسانل آفیسر شعیب عادل ،چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن عدنان شافع سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ریلوے ،منظوری