خواتین کو نسلرز کو اختیارات دیئے جائیں ،بیگم شوکت علی

پشاور(نیوزرپورٹر)یونین کونسل شیخ آباد سے خاتون کونسلر بیگم شوکت علی نے خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ خواتین کونسلروں کو اختیارات تفویض کئے جائیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام کامقصدہی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ہے تاہم صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات تو کرادئیے تاہم عوامی نمائندے اور بالخصوص خواتین کونسلربے اختیارہیں اس بناء صوبائی حکومت اپنے وعدوں کو ایفا کرے اورعوامی نمائندوں کو بااختیار بنایا جائے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہرضلع اورتحصیل کی سطح پر خواتین کونسلروں کاکنونشن منعقد کیاجائے اوران کے مسائل اعلی سطحی حکومتی نمائندوں کو پیش کئے جائیں تاکہ ترجیحی بنیادوں پر ان کاحل نکالاجاسکے اورخواتین کونسلرملک کی تعمیرو ترقی میں شامل ہوسکیں۔