25 مارچ کو بھر پور قوت کا مظاہرہ کرینگے ،منظور الحق

شیرگڑھ (نامہ نگار) جماعت اسلامی ضلع مردان کے سیکرٹری اطلاعات منظور الحق نے کہا ہے کہ 25مارچ کو جماعت اسلامی مردان میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جلسہ عام سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے جلسہ عام میں 50ہزار افراد سے زیادہ کی شرکت جماعت کی حدف ہیں اس موقع پر 500خاندان کے سربراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جس میں ضلع مردان بھر کے اہم سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں جن کے نام فی الحال صیغہ راز میں رکھے ہیں جلسہ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے شمولیت اختیار کرنے والوں کے لئے سٹیج پر نشستیں مخصوص کی جائیں گی وہ شیرگڑھ پریس کلب میں جلسہ کی تیاری کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دے رہے تھے اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع مردان کے نائب امیر غلام رسول ایڈوکیٹ اور یوسی مکوڑی کے رہنماء ڈاکٹر علی محمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مردان میں جلسہ عام ضلع مردان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا اور صوبہ بھر کی سیاست سمیت ضلعی سیاست پر دوررس اثرات مرتب کرے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع مردان کی اہم اور ناقابل فراموش سیاسی قوت ہیں ضلع سے جماعت اسلامی ایم ایم اے دور میں نمائندگی کرچکی ہیں اس وقت ضلع مردان کے دو تحصیلوں کی نائب نظامت اور ایک تحصیل کی اپوزیشن لیڈر کی عہدے جماعت اسلامی کے پاس ہیں گزشتہ ماہ ضلع بھر میں جے آئی یوتھ کی رکن سازی اور انتخابات میں ضلع کے نوجوانوں کی بڑی تعداد جماعت اسلامی کا حصہ بن چکی ہیں 25مارچ کو مردان ریلوے سٹیشن میں منعقد ہونے والے جلسہ میں ان نوجوانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جو ضلع میں نوجوانوں کو سیاسی دائرے میں لانے کا تاریخی قدم ہوگا انہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں 50ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت کی حدف بنارکھی ہیں جلسہ میں 500خاندانوں کے سربراہ اپنے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جس میں ضلع مردان کے ساتھ تعلق رکھنے والے اہم سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں شمولیت اختیار کرنے والوں کے لئے سٹیج پر الگ مخصوص نشستیں مختص کی گئی ہیں جلسہ سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق ، صوبائی امیر مشتاق احمد خان سمیت مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر ضلع مردان بھر کے جے آئی یوتھ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیں گے مرکزی امیر سراج الحق اہم سیاسی اعلانات بھی کریں گے